New Board Practical Marking Scheme 2026 | Punjab Boards OCP Pattern Detailed Guide (English & Urdu)
نئے پریکٹیکل پیٹرن کے تحت مجوزہ مارکنگ سکیم 2026
New Board Practical Marking Scheme & OCP Pattern 2026
تمام طلبہ اور اساتذہ کرام کے لیے بڑی خبر! پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے پریکٹیکل امتحانات کے لیے مارکنگ کی نئی اور مجوزہ اسکیم متعارف کروا دی ہے۔ اس نئے پیٹرن کے تحت اب نمبروں کی تقسیم لیب ایگزامنر اور بورڈ مارکنگ سینٹر کے درمیان تقسیم ہوگی۔
Big news for students and teachers! Punjab Education Boards have introduced a New Practical Marking Scheme 2026 based on the OCP (Objectively Classified Performance) pattern. Marks will now be split between the Lab Examiner and the Board Marking Center.
![]() |
تازہ ترین تعلیمی اپڈیٹس کے لیے ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں:
👉 Join Ustad Punjab WhatsApp Channel1. فزکس اور کیمسٹری (Physics & Chemistry)
فزکس اور کیمسٹری میں کل 30 نمبروں کی تقسیم درج ذیل ہے:
- لیب ایگزامنر (پرفارمنس): 16 نمبر
- بورڈ مارکنگ سینٹر: 14 نمبر
- سوال نمبر 1 و 2: 5 نمبر پرفارمنس + 7 نمبر بورڈ مارکنگ (کل 12+12)
- عملی کاپی اور وائیوا: 3 + 3 نمبر (مکمل لیب ایگزامنر کے پاس)
2. بایولوجی (Biology)
بایولوجی میں مارکنگ کا طریقہ کار دیگر مضامین سے مختلف ہے:
- لیب ایگزامنر: 14 نمبر | بورڈ مارکنگ: 16 نمبر
- سوال نمبر 1 (سلائیڈ): 3 نمبر پرفارمنس + 3 نمبر بورڈ۔
- سوال نمبر 2 (شناخت A-E): تمام 10 نمبر بورڈ مارکنگ سینٹر دے گا۔
- سوال نمبر 3 (عملی): 5 نمبر پرفارمنس + 3 نمبر بورڈ۔
3. کمپیوٹر سائنس (Computer Science)
کمپیوٹر سائنس کے 50 نمبروں میں فلو چارٹ کی بڑی اہمیت ہے:
- اگر طالب علم Flow Chart والا سوال حل کرتا ہے تو پورے 20 نمبر بورڈ مارکنگ میں جائیں گے۔
- دیگر سوالات کی صورت میں 10 نمبر پرفارمنس اور 10 نمبر بورڈ مارکنگ کے ہوں گے۔
- نوٹ بک اور وائیوا: 5 + 5 نمبر (لیب ایگزامنر)۔
مزید اہم لنکس (Important Links):
اس نئی اسکیم کا مقصد امتحانات میں شفافیت لانا ہے تاکہ ہر طالب علم کو اس کی محنت کے مطابق نمبر مل سکیں۔

Comments
Post a Comment